میرپورخاص میں آم کی اچھی فصل متوقع ، کاشتکاروں نے نوید سنادی

ہفتہ 15 اپریل 2017 16:26

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء)میرپورخاص میں کاشتکاروں نے اس بار آم کی اچھی فصل کی نوید سنادی ہے۔ آم کی بھرپور فصل جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔میرپورخاص ضلع میں بارہ ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر آم کے باغات ہیں، جن سے لگ بھگ 60 سے 65 ہزار میٹرک ٹن آم کی سالانہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے مطابق شدید گرمی نے بھی آم کی فصل پر مثبت اثرات ڈالے ہیں۔

پھل اچھا لگنے کے باعث آم کے باغات کے سودوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے آم کے کاشتکار بھی مطمئن نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آم پچھلی بار سے کافی اچھا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی بار اسی ٹھیکیدار نے لیا تھا 16 لاکھ میں اور اب اس نے لیا ہی22 لاکھ میں لیا ہے۔ اس سال ٹھنڈ کچھ کم پڑی اور گرمی تھی اس لیے آم اچھا آیا ہے۔