وزیراعظم نے مردان یونیورسٹی واقعے کا نوٹس لے لیا،ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

مردان یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بہت دکھ ہوا ، قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرے ،کوئی باپ اس خوف سے اپنے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی ‘ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،مجرموں کوباورکرایاجائے کہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی،نوازشریف

ہفتہ 15 اپریل 2017 16:53

وزیراعظم نے مردان یونیورسٹی واقعے کا نوٹس لے لیا،ملزموں کیخلاف سخت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اپریل2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے مردان یونیورسٹی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ مردان یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بہت دکھ ہوا ، پوری قوم کواس واقعے کی مذمت کرنی چاہی،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

ہفتہ کو وزیراعظم نوازشریف نے مردان یونیورسٹی میں مشتعل افراد کے ہاتھوں طالب علم کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہاکہ مردان یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالب علم کے قتل پر بہت دکھ ہوا ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،واقعے میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کواس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے،مجرموں کوباورکرایاجائے کہ ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔انھوں نے کہاکہ قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرے ،کوئی باپ اس خوف سے اپنے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی ۔ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔واضح رہے کہ مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میںمشتعل افراد نے طالبعلم مشال خان کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔