ْ وزیراعظم محمد نواز شریف کا عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل پر افسوس کا اظہار

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ریاست کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ،ْوزیر اعظم

ہفتہ 15 اپریل 2017 17:11

ْ وزیراعظم محمد نواز شریف کا عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے عبد الولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ یونیورسٹی میں بے حس ہجوم کی طرف سے طالبعلم کے قتل پر بے حد دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ریاست کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت کردی ہے۔قانون پر عملدرآمد کی تلقین کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرے، اس جرم کی مذمت میں پوری قوم متحد ہو۔