سعودی عرب نے گرین کارڈ کے لئے امیدواروں کی اہلیت میں اضافہ کردیا

اعلیٰ تعلیم اورسرمایہ کاری شامل ہوگی، نئاب چیئرمین فہد بن جمی

ہفتہ 15 اپریل 2017 18:50

سعودی عرب نے گرین کارڈ کے لئے امیدواروں کی اہلیت میں اضافہ کردیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) سعودی عرب نے گرین کارڈ کے لئے امیدواروں کی اہلیت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیم اورسرمایہ کاری شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق جدہ شوریٰ کانسل کمیٹی کے نائب چئیرمین فہد بن جمیٰ کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ کے حصول کیلئے درخواست گزاروں کا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ اس کی مختلف شعبہ جات میں مہارت ہونا بھی لازمی ہے۔اس کا ان مخصوص شعبوں میں ماہر ہونا ضروری ہے جس میں سعودی عرب کے مقامی افراد نہیں رکھتے ہیں۔یا پھر وہ کمپنی کے مالکان ہونے چاہیں جو کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرسکتے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حدود کے باعث اب سعودی گرین کارڈ کا حصول قدرے مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :