کوہاٹ،یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے ذیشان اقبال نے اپنی پی ایچ ڈی کے تھیسسز کا کا میاب دفا ع کر تے ہوئے اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کر لی

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:42

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے انسٹیٹیوٹ آف انفا رمیشن ٹیکنا لوجی کے ذیشان اقبال نے اپنی پی ایچ ڈی کے تھیسسز کا کا میاب دفا ع کر تے ہوئے اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کر لی۔انہوں نے نہایت احسن طریقے سے اپنے مقالے کا دفا ع کیا ۔انکے پی ایچ ڈی سپروائزر ڈاکٹر شفیع اللہ خان (اسسٹنٹ پروفیسرکسٹ)اورڈاکٹر امجد محمود لیکچرار آئی آئی ٹی تھے ۔

(جاری ہے)

ایکسٹرنل ایگزامینرڈاکٹر شا ہد کمال اسسٹنٹ پروفیسر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈانفارمشن ٹیکنالوجی گومل یونیورسٹی ،جبکہ انٹر نل ایگزامینزڈاکٹر جواد اشرف اسسٹنٹ پروفیسر کسٹ تھے۔ اس مو قع پر اساتذہ طلبا ء و طالبات کی بڑی تعداد موجودتھی۔ڈیفنس کے آ خر میں سوالات و جوابات کے سیکشن میں سکالر نے تسلی بخش جوابات دئیے جسکے بعد ایگزامینرنے اسکالر کوپی ایچ ڈی ڈگری دینے کی سفارش کی ۔اورانکی اس کا میابی پر وائس چانسلرکسٹ فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :