وفاقی حکومت اور چیئرمین سینٹ کے درمیان مزاکرات کامیاب

آئندہ سینٹ میں وزراء کی عدم حاضری کا مسئلہ نہیں ہو گا، وزیراعظم سینٹ میں وزراء کی حاضری کی خود نگرانی کریں گے، یقین دہانی چیئرمین سینٹ راضی ہو گئے ، پیر کو سینٹ اجلاس کی صدارت کریں گے

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:27

وفاقی حکومت اور چیئرمین سینٹ کے درمیان مزاکرات کامیاب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) وفاقی حکومت اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے درمیان مزاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ، چیئرمین سینٹ بدستور اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے اور پیر کے روز سینٹ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ ہفتے کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اور وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام ان تک پنہچایا ، اسحاق ڈار نے رضا ربانی کو وزیر اعظم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سینٹ میں وزراء کی عدم حاضری کا مسئلہ نہیں ہو گا، وزیراعظم نواز شریف سینٹ میں وزراء کی حاضری کی خود نگرانی کریں گے، اسحق ڈار کے ہمراہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے چیئر مین سینٹ رضا ربانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی کی رہنما شہری رحمن ، سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر عثمان ڈار اور اعظم موسیٰ خیل بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وزیراعظم نواز شریف کا پیغام چیئر مین سینٹ تک پہنچایا اور رضا ربانی کو یقین دلایا کہ آئندہ سینٹ میں وزراء کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس دوران کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سینٹ میں وزراء کی حاضری کی نگرانی خود کریں گے۔ سینٹ میں وزراء کی عدم حاضری کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔رضا ربانی سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اسحق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چیئرمین سینٹ سے ملاقات کی ، رضا ربانی کی ناراضگی ختم ہو گئی ہے ، وہ بدستور چیئرمین سینٹ ہیں اور پیر کو سینٹ اجلاس کی صدارت کریں گے ، رضاربانی نے اپنا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہائی کرادی ہے ، رضاربانی پیرکواجلاس بلائیں گے، چیرمین سینیٹ نے تمام پارلیمانی لیڈرز سے بھی رابطے کیے ہیں، چیرمین سینیٹ نے جو فیصلہ کیا تھا وہ واپس لے لیا ہے، ہمارے لیے رضا ربانی کل بھی چیئرمین سینیٹ تھے اورآج بھی ہیںاسحق ڈار نے کہا کہ سینٹ میں کورم کی کمی کے معاملے پر بھی بہتری لائی جائے گی، سینیٹ کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا، دوسرے ممالک میں توکورم کامسئلہ ہی نہیں اٹھایاجاتا، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں وزرا اپنی حاضری بہتربنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :