کراچی، سندھ کابینہ کے وزرا مراد علی شاہ کی طرح فعال ہوجائیں، کہ وہ خود کوکابینہ سے الگ سمجھیں، بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزراء کی وارننگ

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:31

کراچی، سندھ کابینہ کے وزرا مراد علی شاہ کی طرح فعال ہوجائیں، کہ وہ خود ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ کے وزرا کوہدایت کی ہے کہ وہ مراد علی شاہ کی طرح فعال ہوجائیں انہوں نے خراب کارگردگی کے حامل وزرا اورمعاونین خصوصی کوایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ وزیراعلی سندھ کی طرح فعال نہ ہوئے توخود کوکابینہ سے الگ سمجھیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تخت لاہوراورتخت رائیونڈ کی بادشاہت اب نہیں چلے گی، جمہوریت کوبچانا ہے تو عوام کی خدمت کرنی ہوگی ، سندھ حکومت تمام ترقیاتی منصوبے دوہزاراٹھارہ تک مکمل کرے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سندھ کابینہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اورمعاونین خصوصی کے اجلاس سے بلاول ہاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو صوبائی کابینہ کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا اورصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بلاول بھٹو کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ کے وزرا اورمعاونین خصوصی سے کہاکہ مجھے نتائج دیں مراد علی شاھ جتنے سرگرم ہیں اتنے کابینہ کے اراکین نہیں ہیں انہوں نے خراب کارگردگی کے حامل بعض وزرا اورمعاونین خصوصی کواپنی کارگردگی بہتربنانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا۔

انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے جو خواب دیکھا تھا وہ ہم پورا کرکے دکھائیں گے ہم نے جمہوریت کی خاطر رائیونڈ نہیں بنایا بلکہ گڑھی خدابخش بھٹو بنایاجمہوریت کوبچانا ہے تو عوام کی خدمت کرنی ہوگی تخت لاہور اور تخت رائیونڈ کی بادشاہت اب نہیں چلے گی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقتدار کا مقصد بادشاہت نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے پنجاب کے عوام باشعور ہیں وہ جمہو ریت کے ساتھ ہیں ،جمہوریت کوہم نے بچایا ہے ۔

ہمارا منشور ہی عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہم کسی کے ساتھ انصافی برداشت نہیں کریں گے ۔صوبوں کے حقوق غضب کرنے والے اپنا اب قبلہ درست کریں اقتدار کا مقصد بادشاہت نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ گڑھی خدابخش بھٹو جمہوریت کے ایک سنگ میل کا نام ہے انہوں نے سندھ کابینہ کے ارکان کوہدایت کی کہ وہ عوام کی خدمت کریں اورکارگردگی دکھائیں، نتائج دیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں انہوں نے وزیراعلی سندھ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ اب آپ کی کابینہ میں وہ رہے گا جو آپ کی طرح کام کرکے دکھائے گا ۔

انہوں نے سندھ کابینہ کے ارکان سے کہاکہ وہ اب عوام کے پاس جائیں اورتمام عوامی منصوبے وقت پر مکمل کرائیں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے ترقیاتی منصوبے دو ہزار اٹھارہ سے پہلے مکمل ہونے چاہیں گیس بجلی اور پانی کی قلت کے باعث مشکلات درپیش ہیں وفاقی حکومت کی سندھ کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس موقع پروزیر اعلی سندھ نے دو ہزار سترہ اور اٹھارہ کے صوبائی بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔#