لاہور،تین مشکوک افراد کی ایرانی قونصلیٹ سے ویزا لگوانے کی کوشش

زائرین سے اپنے ذاتی مفاد کے لیے زیادہ پیسے لے کر ویزا لگوا نے والا گینگ بے نقاب

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:31

لاہور،تین مشکوک افراد کی ایرانی قونصلیٹ سے ویزا لگوانے کی کوشش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) تین مشکوک افراد کی ایرانی قونصلیٹ سے ویزا لگوانے کی کوشش کے معاملے کے بعد ایک ایسا چار رکنی مافیا گینگ جو ایران جانے والے زائرین سے اپنے ذاتی مفاد کے لیے زیادہ پیسے لے کر ویزا لگوا کر دیتا تھا، بے نقاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرفان شاہ اپنے تین ساتھیوں کمیل شاہ، ڈاکٹر رضا اور نجم الحسن کے ساتھ مل کر ایران جانے والے زائرین کو فریب دے کر ایران قونصلیٹ کے نام پر زیادہ پیسے بٹورتا اور ایک مقامی لیب سے جعلی ہیلتھ سرٹیفیکیٹ بنواتے، جس پر کچھ زائرین نے ان کے خلاف شکایت کی۔

اس پر قونصل جنرل ایران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس چار رکنی گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے خلاف مزید کارروائی کیلئے وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو خطوط ارسال کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :