ریسکیو 1122 میں بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کی جائیں گی۔ترجمان

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:38

ریسکیو 1122 میں بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کی جائیں گی۔ترجمان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) میں حا لیہ بھر تیوں کے لیے کسی بھی قسم کا کو ٹہ مختص نہیں کیا گیاہے۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتایاکہ خیبرپختونخوا کے سات اضلا ع کو ہا ٹ، بنو ں ،صوا بی ، چترال ، لوئر دیر، ما نسہرہ میں ریسکیو 1122کی سروس پھیلا نے جبکہ سوات میں پہلے سے مو جود ریسکیو 1122کی سہولیا ت مز ید 5تحصیلو ں میںفراہم کر نے کے لیے بھر تیوں کا عمل جا ری ہے ۔

صو بے کے دوردراز علا قوں اور مقا می امید واروں کو خصو صی تر جیح دی گئی ہے لیکن اس میں کسی بھی ضلع اور علا قے کے لیے کو ئی کو ٹہ مخصو ص نہیں کیا گیا ریسکیو 1122 میں تما م تر بھر تیا ں سو فیصد میر ٹ پر کی جا ئیں گی اور پو رے صو بے سے امید واروں کو منتخب کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

حالیہ بھر تی میں 25ہزار سے زائد امید واروں کو شا رٹ لسٹ کیا گیا ہے اور فزیکل ٹیسٹ کا عمل قیو م سٹیڈ یم پشا ور میںچھ روزتک جا ری رہا جس میں 20ہزار سے زائدمرد اور خواتین امید وارں نے حصہ لیا۔

بلا ل فیضی نے بتا یا کہ فزیکل ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کو بہتر ین سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ فزیکل ٹیسٹ کے عمل کو مکمل طور پرصا ف اور شفا ف رکھا گیا ۔فز یکل ٹیسٹ میں کا میا ب امیدواروں کو بعدمیں تحریر ی امتحا ن کے لیے بلا یا جا ئے گا اور ذرائع ابلا غ کے ذریعے تا ریخ اور مقام کے با رے میں مطلع کیا جائے گا ۔