پاک فوج کا مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے ، دنیا میں امن اور حرم کے تحفظ کے لئے اس اتحاد کی بڑی اہمیت ہے ، پاکستان ہمیشہ سے تحفظ حرمین شریفین کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے

امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:39

پاک فوج کا مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے ، دنیا میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اپریل2017ء) امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاک فوج کا مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے ، دنیا میں امن اور حرم کے تحفظ کے لئے اس اتحاد کی بڑی اہمیت ہے ، پاکستان ہمیشہ سے تحفظ حرمین شریفین کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم نے کہا کہ تعلیم ، معیشت ، سیاست اور عسکری طاقت والا پاکستان تمام دنیا کے مسلمانوں کی طاقت ہے ۔

میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ایک مثالی ملک ہے ۔ پاکستان کا ایک منفرد انداز اور ویژن ہے ۔ پاکستان طاقت ور اور با اثر آواز ہے ۔ جس کا فائدہ ہر جگہ کے مسلمانوں کو پہنچتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے ، دنیا میں امن اور حرم کے تحفظ کے لئے اس اتحاد کی بڑی اہمیت ہے ، پاکستان ہمیشہ سے تحفظ حرمین شریفین کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔