پولیس نے چرس کے ایک سمگلرکوگرفتارکر کے بھا ری مقدارمیں چرس برآمدکر لی

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:47

پولیس نے چرس کے ایک سمگلرکوگرفتارکر کے بھا ری مقدارمیں چرس برآمدکر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے چرس کے ایک سمگلرکوگرفتارکر کے بھا ری مقدارمیں چرس برآمدکر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے منشیا ت فروشوں کے خلاف ضلع بھر کے پولیس افسران کو کا رروائی کے احکا ما ت جا ری کیے،ا ن احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیازی نے اے ایس پی حسام اقبال کی نگرانی میںایس ایچ او تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا انسپکٹر قاسم نیازی،سب انسپکٹر ارشد اور دیگر ملازمان نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے چرس سمگلر قمر نواز عبا سی ولد اربا ب عبا سی سکنہ ایو بیہ ابیٹ آ با دکو سیکٹر آئی ایٹ فور نزد فیض بس اسٹینڈ سے گرفتار کرکے اس سے 5کلو 50گر ام چرس بر آمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر شاباش اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :