چینی کمپنیوں نے مارچ میں خریداری اور ادغام کے مزید معاہدے پر دستخط کئے

اتوار 16 اپریل 2017 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) ایک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق چینی کمپنیوں نے مارچ میں ادغام اور خریداری ( ایم اینڈ اے ) کے 286معاہدوں پر دستخط کئے جو کہ ایک ماہ قبل سے 51.3فیصد کا عاجلانہ اضافہ ہے ، لین دین پر دستیاب اعدادوشمار کی مالیت مجموعی طورپر 13.

(جاری ہے)

44بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ سروس پروائیڈر اور انویسٹمنٹ انسٹی ٹیوشن زیر021پی او گروپ کے ماتحت ایک تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فروری سے 4.6فیصد زیادہ ہے ، مالیت کے لحاظ سے 90فیصد سے زائد معاہدے چین میں کئے گئے ،قریباً 122معاہدے مینوفیکچرنگ شعبے میں کئے گئے جو کہ مجموعی معاہدوں کا 42.7فیصد ہیں ، ان کی لین دین کی مالیت 3.76بلین امریکی ڈالر یا 28فیصد فی حصص ہے ، تحقیقی فرم نے کہا ہے کہ اگرچہ مینوفیکچرنگ معاہدے مقدار کے لحاظ نمایاں اضافہ ہیں تا ہم کوالٹی میں بہتری کیلئے ابھی بھی کافی گنجائش باقی ہے۔