کوئٹہ ، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، دوسرا زخمی

اتوار 16 اپریل 2017 21:30

کوئٹہ ، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، دوسرا زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپنی روڈ سے دو افراد لعل محمد اورصادق کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں پہنچایا گیا پولیس کے مطابق سپنی روڈ پر ایک شادی کی تقریب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوں زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر محمد صادق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی خروٹ آباد پولیس مزید کا رروائی کر رہی ہے۔