ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی کا درجہ بڑھا دیا

اتوار 16 اپریل 2017 22:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء)آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی پاکستان کی جامعات میں اپنا مقام بلند کرنے میں کامیاب،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کشمیر کے سکور 50فیصد سے بڑھا کر 74.

(جاری ہے)

11کر دیے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ایجنسی کی جانب سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو تہنیتی مکتوب ارسال ،یو نیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی کارکردگی پر مبارک باد پیش کی،ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ایجنسی کی طرف سے لکھے گے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2015ء سے جون 2016کے دوران آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی میں تدریسی ،تحقیقی سرگرمیاں قابل تعریف رہیں،ہائیرایجوکیشن کمیشن موجودہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد اور ڈائریکٹر کوالٹی انہسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمدرفیق کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور امید ہے کہ مستقبل میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کی بہترین کارکردگی پر تعاون میں اضافے کا بھی عندیہ دیاہے ،دریں اثناء آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن ، اکیڈمک سٹاف اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدہ داران نے جامعہ کشمیر کا درجہ بلند ہونے پر رئیس جامعہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ عوامی حلقوں نے بھی بہترین کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔