کشمیریوں کے دل پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیری استحکام پاکستان چاہتے ہیں ‘مضبوط و مستحکم پاکستان سے ہی جدوجہد آزادی کشمیر کامیاب ہو سکتی ہے

میاںمحمد بخش پبلک لائبریری میرپو رکے ڈائریکٹر پروفیسر قاضی زبیر احمد کا تقریب سے خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 22:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) میاںمحمد بخش پبلک لائبریری میرپو رکے ڈائریکٹر پروفیسر قاضی زبیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیری استحکام پاکستان چاہتے ہیں مضبوط و مستحکم پاکستان سے ہی جدوجہد آزادی کشمیر کامیاب ہو سکتی ہے ۔ پروفیسر سردار اصغر اقبال کی سربراہی میں پنجاب یونیورسٹی کے وفد کو میاں محمدبخش پبلک لائبریری میرپور آمد پر ان کا خیر مقدم اوربھرپور خوش آمدید کہتے ہیں ۔

پنجاب یونیورسٹی کے وفد کو میاںمحمد بخش پبلک لائبریری میرپور آمد پر ان کا خیر مقدم اور بھرپور خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پنجاب یونیورسٹی شعبہ کشمیریات کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کی خطہ کشمیر میرپور اور میاں محمدبخش پبلک لائبریری میرپو رمیں موجودگی ہمارے لیے فخر اور اطمینان کا باعث ہے اس موقع پر انہوںنے ممبران اور طلبہ کے وفد کو جدوجہد آزادی کشمیر ، میرپور شہر ، منگلا ڈیم ، حضرت میاںمحمد بخشؒ کی شاعری سیف الملوک ، حضرت پیرے شاہ غازی دمڑی والی سرکارؒ کھڑی شریف میرپوری تارکین اور لائبریری کے متعلق تفصیلا ت بتائیں۔

تقریب سے پنجاب یونیورسٹی کے وفد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد اصغر اقبال نے کہا کہ خطہ کشمیر بڑا مردم خیز خطہ ہے اس نے بڑی نامور شخصیتوں کو جنم دیا ۔ انہوںنے مختلف سیاسی علمی و ادبی شخصیات میاںمحمد بخش ؒ کی شاعری میرپوری اور پہاڑی زبان پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ طلبہ کیلئے یہ دورہ بڑا مفید اور معلوماتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈائریکٹر لائبریری پروفیسر قاضی زبیر احمد ایک بڑی علمی و ادبی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ایک فنکار آدمی ہیں وہ جہاں ہوتے ہیں اپنی موجودگی کا پتہ دیتے ہیں اور اپنے کام اور خوشگوار یادوں کو چھوڑ آتے ہیں ۔

لائبریری میں ان کے کام اور کیے گئے اقدامات نظر آرہے ہیں۔ ہمارے اعزاز میں اس بھرپور استقالیہ تقریب پر ہم لائبریری ڈائریکٹر اور ان کے ساتھیوںکا شکریہ دا کرتے ہیں اور اس خوبصورت اور یادگار خوشگوار تقریب کو یاد رکھیں گے ۔ تقریب سے معروف علمی وا دبی شخصیت پروفیسر خواجہ خورشید نے اپنی پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کی حسین اور خوشگوار یادوں کو تازہ کیا اور طلبہ کو مفید مشورے دئیے تقریب سے معروف شاعر ادیب مظہر جاوید حسن نے اپنا تازہ کلام اور پرنسپل (ر)پروفیسر مجاہد مرزا نے ترنم کے ساتھ سیف الملوک کے اشعار پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :