وزیراعظم فاروق حیدرکے مشکورہیںجنہوںنے حلقہ ایک کوٹلی کے سٹی ایریاسے لے کرراج محل اورلائن آف کنٹرول تک کے علاقوں کیلئے میگاپراجیکٹس کااعلان کرتے ہوئے بڑے پیکج کااعلان کیاہے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما،ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ کی بات چیت

اتوار 16 اپریل 2017 22:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے مشکورہیںجنہوںنے حلقہ ایک کوٹلی کے سٹی ایریاسے لے کرراج محل اورلائن آف کنٹرول تک کے علاقوں کے لیے میگاپراجیکٹس کااعلان کرتے ہوئے بڑے پیکج کااعلان کیاہے کوٹلی تاتتہ پانی،تھلہیرتاککنی بگاہ چمبہ گلی تک پختہ سڑکوں کے لیے کروڑوں کی لاگت کے پیکجز ،واٹرسپلائی کے منصوبوں،مختلف علاقوںکے لیے قبرستانوں کے لیے زمین کی فراہمی اورکوٹلی سٹی کوجدیدخوبصورت بنانے کے اعلانات پرگزشتہ35سالوں سے نظراندازحلقہ ایک کوٹلی کی عوام بھی وزیراعظم کی مشکورہے۔

(جاری ہے)

ہمیشہ دھونس دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہونے والوںنے حلقہ ایک کوٹلی کی عوام کااستحصال کیاحلقہ ایک کوٹلی کی تمام یونین کونسلز،علاقوں،قصبوں اوربالخصوص لائن آف کنٹرول کے علاقوںکی پسماندگی دورکرینگے نوجوانوںکومیرٹ پرروزگاردینگے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے ملک یوسف ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے خطہ کے اندرمیرٹ،مساوات پرمبنی معاشرہ کے قیام کے لیے نئی سمت پرکام شروع کردیاہے ماضی میںحلقہ ایک کے حقوق پرڈاکہ ڈالاگیاحلقہ ایک میںہمیشہ فرشتوںکے ووٹوںپرجیتنے والوںنے کبھی بھی اپنے منہ سے حلقہ کے حقوق اورعوام کے تحفظ کے لیے ایک لفظ بھی نہیںبولامیںحلقہ کے حقوق کاوارث اورمحافظ ہوں وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کامشکورہوںجوحلقہ ایک کوٹلی کے عوام کے حقوق دینے اورحلقہ کی پسماندگی دورکرنے کے لیے دل کھول کربڑے منصوبے اورپیکجزدے رہے ہیںانہوںنے کہاکہ حلقہ ایک کی عوام مشکورہوںجنہوںنے ہرالیکشن میںمیرابھرپورساتھ دیااورآئندہ بھی حلقہ کی عوام میرے ساتھ ہیں حلقہ کی عوام نے مجھے ہزاروںمیںووٹ دیئے اورمیرے حق میںفیصلہ دیاجس پران کامشکورہوں دھونس اوردھاندلی کرنے والے جلدبے نقاب ہوکرمنہ چھپاتے پھریںگے فتح حق اورسچ کی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :