تاجروں کے الیکشن کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے‘میرپور میں جلد تاجروں کے الیکشن کے لیے میدان سجے گا ‘میرپور کی تاجر برادری نے اب فیصلہ کرنا ہو گا‘جو فیصلہ میرپور کی تاجر برادری کرے گی وہ حتمی ہو گا

چیف آرگنائز ر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

اتوار 16 اپریل 2017 22:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) چیف آرگنائز ر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ تاجروں کے الیکشن کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے‘میرپور میں جلد تاجروں کے الیکشن کے لیے میدان سجے گا ‘میرپور کی تاجر برادری نے اب فیصلہ کرنا ہو گا‘جو فیصلہ میرپور کی تاجر برادری کرے گی وہ حتمی ہو گا ۔

اب تاجروں پر مسلط ہونے کا زمانہ گزر گیا ۔پندرہ سالوں سے تاجروں کی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے ۔ہمارایک ہی مشن ہے کہ میرپور کے تاجروں کو اُن کے حقوق دلوا کر میرپور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے دن رات کام کرنا ۔ذاتی مفادت حاصل کرنے والے نہ تاجر برادری کے ہمدرد ہیں اور نہ ہی اُن کو میرپور شہر سے دلچسپی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا ماضی صاف ہے مستقبل میں ایسے کام کرناچاہتے ہیں ۔

جو میرپور کی ترقی کے لیے ہوں اور آئندہ آنے والی نسلیں بھی اُن سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔اللہ کے فضل وکرم سے میرپور کی تاجر برادری نے ہمیشہ ہر مقام پر بھرپور اعتماد کا اطہار کیا ۔اور میں تاجر برادری کو یقین دلاتا ہوں تاجروں کا خادم بن کر میرپور کی تاجر برادری چاہے تاجر چھوٹا ہو یا بڑا اُن کے مسائل کے لیے ماضی کی طرح آئندہ بھی بھرپور جہدوجہد جاری رکھوں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی روڈ سیکٹر ایف تھری میں تاجروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تاجروں کے اجتماع سے انجمن تاجران کے سکرٹری جنرل تنویر احمد غازی ،شیخ حمید الحق ،راجہ نعیم ،چیرمین شیخ آفتاب حسین ،ظہیر صابر مغل ،محمد اشرف کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔کوٹلی روڈ سیکٹر ایف تھری کے ممتاز تاجر رہنماہوں نے چوہدری محمد نعیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں چوہدری محمد نعیم کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کر دیا ۔راجہ نعیم ،چیرمین شیخ آفتاب ،محمد اشرف اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ چوہدری محمد نعیم ہی تاجروں کے حقیقی قائد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :