ایس پی سیکیورٹی نیلم جہلم پراجیکٹ راجہ محمد فیاض خان کے فرزند محمد عمر فیاض خان نے جامعہ کشمیر میں ایم فل فزکس تھیسز میں کامیابی سے دفاع کر لیا

اتوار 16 اپریل 2017 22:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء)ایس پی سیکیورٹی نیلم جہلم پراجیکٹ راجہ محمد فیاض خان کے ہونہار فرزند محمد عمر فیاض خان نے جامعہ کشمیر میں ایم فل فزکس تھیسز میں کامیابی سے دفاع کر لیا ۔تھیسز کی نگرانی آزاد جموںو کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایاز عارف کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جن کی محنت ،لگن سے محمد عمر فیاض نے ایم فل فزکس کے تھیسز میں کامیابی سے دفاع کر لیا۔

محمد عمر فیاض نے اتوار کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں میرے والدین اور پروفیسرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔پروفیسر اور والدین کی شبانہ روز محنت کے باعث مجھے کامیابی ملی جس پر میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی میں کوشش کروں گا کہ مزید محنت کر کے ملک اور والدین کا نام روشن کر سکوں ۔