مردان یونیورسٹی میں قتل کیے جانے والے طالبعلم مشال خان کے فیس بک اکائونٹ کے فرانزک جائزے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی ، صوبائی حکومت کی طرف سے باضابطہ درخواست آنے پر ایف آئی اے معاونت فراہم کرے گی،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 16 اپریل 2017 23:30

مردان یونیورسٹی میں قتل کیے جانے والے طالبعلم مشال خان کے فیس بک اکائونٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مردان یونیورسٹی میں قتل کیے جانے والے طالبعلم مشال خان کے فیس بک اکائونٹ کے فرانزک جائزے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی ، صوبائی حکومت کی طرف سے باضابطہ درخواست آنے پر ایف آئی اے معاونت فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقتول مشال خان کے فیس بک اکائونٹس کے فرانزک جائزے کے لئے تاحال صوبائی حکومت یا صوبائی پولیس کی طرف سے ایف آئی اے کو کوئی درخواست نہیں کی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ درخواست موصول ہونے پر وزارت داخلہ کی منظوری سے صوبائی پولیس کو ایف آئی اے تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :