امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا

اتوار 16 اپریل 2017 23:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2017ء)امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کے مطابق اس حوالے سے امریکا اپنے اتحادیوں اور چین کے ساتھ مل کر مختلف امکانات پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میک ماسٹر نے امریکی ٹی وی ’اے بی سی‘ سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تازہ ترین میزائل تجربہ شمالی کوریا کے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز رویے کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے پر چینی قیادت سمیت عالمی سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ اب حالات کو یوں ہی چلنے نہیں دیا جا سکتا۔