سلانوالی شہرکی محرومیوںکا خاتمہ ہر صورت کیا جا ئے گا،سردار شفقت حیات

پیر 17 اپریل 2017 14:28

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردارشفقت حیات بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ( ن)کے رکنِ صوبائی اسمبلی رانا منور غوث ‘چیئرمین میونسپل کمیٹی سلانوالی حاجی ملک محمد ارشد کھو کھر نے سلانوا لی میونسپل کمیٹی آفس میںپارٹی کارکنو ں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سلانوالی شہرکی محرومیوںکا خاتمہ ہر صورت کیا جا ئے گا ،عوا م کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی ا ن کی دہلیز تک پہنچا ئی جائیں گی، ہم اپنی ٹیم کے ہمرا ہ عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رکھیں گے جبکہ ہمارے درمیان تمام تراختلافات ختم ہو چکے ہیں اور ہم ایک پلیٹ فار م پر متحد ہیں ، مسلم لیگ ن کا مشن ہی علاقا ئی تعمیروترقی اورعوا م کا معیارز ند گی بلند کر نا ہے، ہم بتدریج عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسدار ی کو یقینی بنارہے ہیں جس کا ثبوت حلقہ ا ین ای68میںاربو ں رو پے سے ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہے ۔