شعبہ زراعت میں سائنسی بنیادوں پر تبدیلیوں کی اشدضرورت ہے،زرعی ماہرین

پیر 17 اپریل 2017 14:30

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستا نی معیشت کو سامنے رکھتے ہو ئے زراعت میں سائنٹیفک تبدیلیوں کی اشدضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی 18کروڑعوام کی زندگیاںبھی کسی نہ کسی حوالے سے زراعت سے وابستہ ہیں ا س لیے زراعت میں سائنٹفک تبدیلیاں لائی جائیں،جدید ٹیکنالوجی سے استفاد ہ کرتے ہو ئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کویقینی بنایاجائے ،زراعت جوپاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ا س سے ہم پاکستان کی معیشت کو بہتر سے بہتر کرسکتے ہیں اور ا س ضمن میں حکومتی سطح پر انقلابی تبدیلیوںکی اشدضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اپنا آبپاشی کانظام بہتربنانے کیلئے اگلے پانچ سالوں تک ایک ارب ڈالر سالانہ کی سرمایہ کا ر ی کرنا پڑ ے گی ۔