خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت سو ارب کے قرضوں سے کسان برادری فائدہ اٹھا رہی ہے، صوبائی وزیر آبپاشی

پیر 17 اپریل 2017 17:10

خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت سو ارب کے قرضوں سے کسان برادری فائدہ اٹھا ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے،خادم پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کے 6لاکھ چھوٹے کسانوں کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے، خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت100ارب روپے کے قرضوں سے کسان برادری فائدہ اٹھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے کسانوں سی130 ارب روپے سے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی ،ِپنجاب بھر میں382گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن اور احکامات کے مطابق گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا جائے گا اور جلد ہی باردانہ تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا، صوبہ بھر کے کسانوں سی130 ارب روپے سے 40 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی،لاہور ڈویژن میں باردانہ کی تقسیم 23اپریل سے ہو گی اس کے چار دن کے بعد گندم خریداری کا عمل شروع ہو جائے گا،انہوںنے مزیدکہا کہ گندم خریداری کے دوران بوریوں اور تھیلوں کا وزن بھی چیک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :