اماراتی کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کے باعث ہوٹلز کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوا ہے، رپورٹ

پیر 17 اپریل 2017 17:42

اماراتی کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کے باعث ہوٹلز کے شعبہ میں انقلاب ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2017ء):۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے چینی اور روسی سیاحوں کے لئے ”ویزہ آن ارائیول “ کی سہولت متعارف کروادی ہے جس سے دبئی میں سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا ، ساتھ ہی ساتھ ہوٹلز کے سیکٹر میں بھی انقلاب آرہا ہے۔ گلف نیوز کی تفصیلات کے مطابق ہوٹلز کے مالکان کا کہنا ہے سال کے پہلے تین ماہ کے دوران دبئی کے تقریباً تمام ہوٹلز 86.3 فیصد تک بک رہے ہیں۔

جب کہ یہ شرح گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فی صد زیادہ تھی۔جب کہ بکنگ کی شرح مہنگے اور پرآسائش ہوٹلز کی نسبت اوسط ً درجے اور مناسب درجے کے ہوٹلز میں زیادہ بڑھی ہے۔ ایک کمرے کی رات کی بکنگ کا معاوضہ 6.4فیصد کم ہوکر795 درہم رہ گیا ہے۔ جب کہ باہم دستیاب کمرے کا کرایہ 3.9فیصد کم ہوکر 686درہم رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ٹی آر کے ڈائریکٹر برائے وسطی ایشیاءاور افریقہ فیلیپ وولر کا کہنا ہے کہ” ہوٹلز کی مانگ میں اضافہ متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کے باعث ہوا ہے ، جس میں چینی اور روسی سیاحوں کے لئے ”ویزہ آن ارائیول “ کی سہولت متعارف کروانا شامل تھا۔

“متحدہ عرب امارات حکا م نےچینی اور روسی سیاحوں کے لئے ”ویزہ آن ارائیول “ اس لئے جاری کی کیونکہ ان دونوں ممالک کے سیاح ملکی ساحتی انڈسٹری کا ایک بڑاحصہ تھے۔