یونیورسٹی کسی بھی طالبعلم کے منفی عمل کی ذمہ دارنہیں ہے،وی سی لیاقت میڈیکل کالج

نورین لغاری مذہبی ذہن رکھنے والی طالبہ تھی،یونیورسٹی میں کسی طالبعلم کی ذہن سازی کےثبوت نہیں ملے،کیس میں قانون نافذکرنیوالے اداروں سے مکمل تعاون کررہے ہیں،ڈاکٹرنوشادکی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اپریل 2017 18:59

حیدرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17اپریل2017ء) : وی سی لیاقت میڈیکل کالج ڈاکٹر نوشاد نے واضح کیاہے کہ جامعہ میں کسی طالبعلم کی ذہن سازی کےثبوت نہیں ملے،نہ ہی یونیورسٹی کسی کے عمل کی ذمہ دارہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں کسی طالبعلم کی ذہن سازی کےثبوت نہیں ملے ہیں۔ ڈاکٹر نوشاد نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نورین کی کردارسازی سے متعلق جاننے کیلئے رابطہ کیا۔توان سے کہا گیا کہ نورین مذہبی ذہن رکھنے والی طالبہ تھی۔اگرکسی بھی طالبعلم سے متعلق غیر معمولی سرگرمیاں نظر آئیں تو ایجنسیوں کو آگاہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :