سینیٹر روبینہ خالد، نگہت اورکزئی ، شازیہ طماس کی مشال خان کے گھر آمد، آصف زردای، بلاول بھٹو کی جانب سے اظہار تعزیت

پیر 17 اپریل 2017 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد ، ایم پی اے نگہت اورکزئی اور شازیہ طماس نے مشال خان کے خاندان سے ان کے گھر جا کر والدہ اور بہنوں سے آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اظہار تعزیت کیا۔ پارٹی رہنمائوں نے بتایا کہ پارٹی کی قیادت کو اس واقعے سے شدید صدمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں پیپلزپارٹی رہنمائوں نے آئی جی پولیس کے پی سے ملاقات کرکے مشال خان کے خاندان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنمائوں کے مطالبے پر آئی جی کے پی نے مشال خان کے گھر پر خواتین پویس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم جاری کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مشال خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی تکلیف دہ، ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد ایسے واقعات کو روکنے کے لئے عملی کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :