ڈان لیکس کے معاملے پردووزرائ کو تڑکا لگے گا ‘ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں ‘ زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے ‘ آصف زرداری بلاول سے نعرے لگوائیں ‘ نواز شریف ترک صدر کی طرز پر اپنے وزیر اعظم رہنے پر نہ رہنے کا ریفرنڈم کروائیں ‘ مشعال خان قتل سمیت ملک بھر کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 اپریل 2017 20:30

ڈان لیکس کے معاملے پردووزرائ کو تڑکا لگے گا ‘ وزیر اعظم پہلے ہی کافی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پردووزرائ کو تڑکا لگے گا ،اس میں 4 افراد کی قربانی دی جا رہی ہے ‘ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں ‘ زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے ‘ آصف زرداری بلاول سے نعرے لگوائیں ‘ ترک صدر نے جس طرح صدارتی ریفرنڈم کروایا اس طرح نواز شریف اپنے وزیر اعظم رہنے پر نا رہنے کا ریفرنڈم کروائیں ‘ مشعال خان قتل سمیت ملک بھر کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں سچا عاشق رسول ہوں میرا موقف ہے کہ نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ کسی کو اپنے عقیدے کو چھیڑنے دیں۔

(جاری ہے)

مشعال خان کے قتل میں جو لوگ ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاہم یہ معاملہ اب میڈیا پر زیادہ نہ اچھالا جائے۔ حکومت کی ملک بھر میں کہیں بھی رٹ قائم نہیں رہی کے پی کے حکومت کی طرف سے مشعال خان قتل کیس کی علامتی تحقیقات کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں۔

اس ملک کا اربوں روپیہ لوٹ لیا جاتا ہے صرف مشعال خان قتل کیس کیوں تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے چاہئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ جھوٹ بولنے کیلئے چند وزیروں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے۔ رسولہ پارک ہائیڈل پاور کے تمام منصوبے فلاپ ہو گئے۔ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ موجو دہ حکومت کبھی لوڈ شیڈندگ ختم نہیں کر سکتی۔

داسو سمیت تمام منصوبے گرمی آتے ہی اڑ چکے ہیں حکومت نے کام کرنے کی بجائے اشتہارات پر توجہ دی۔ اربوں روپے کے اشتہارات میں آج بھی زیرو لوڈ شیڈنگ دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس پر معاملات طے پا چکے ہیں۔(آج) رپورٹ آ جائے گی۔ ڈان لیکس کے معاملے پر دووزرائ کو تڑکا لگے گا ،اس میں4 افراد کی قربانی دی جا رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں اگر زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے۔ وہ بلاول سے نعرے لگوائیں زیادہ بہتر ہو گا۔ جس طرح ترک صدر نے صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا اس طرح نواز شریف بھی اپنے وزیر اعظم رہنے پر نہ رہنے کا ریفرنڈم کروائیں۔ …(رانا+ار)