حکومتی جماعت میں شامل نہ ہونے کی پاداش میں مجھے اورمیرے حلقے کی عوام کو سزادی جارہی ہے ،سات لاکھ آبادی کے میرے حلقہ این اے 178کو فنڈز سے محروم رکھا گیا

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 17 اپریل 2017 20:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومتی جماعت میں شامل نہ ہونے کی پاداش میں مجھے اورمیرے حلقے کی عوام کو سزادی جارہی ہے ،مظفرگڑھ کے تمام قومی حلقوں کو فنڈز دئیے گئے لیکن سات لاکھ آبادی کے میرے حلقہ این اے 178کو فنڈز سے محروم رکھا گیا ،ملتان میں ہائیکورٹ بارکے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشیددستی کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے پورے پنجاب کے بجٹ کولاہور میں لگادیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں آج بھی صحت اور تعلیم کی سہولیات ناپید اور عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے غریب عوام کے حقوق کی آواز اٹھانے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جا?ں گا۔میرے حلقے کے فنڈز روک کرحکومت کی جنوبی پنجاب کی غریب عوام سے دشمنی کھل کرسامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت میں شامل نہ ہونے پر مجھے اور میرے حلقے کی عوام کو سزادی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :