کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ ،سیکٹر کمانڈر بر یگیڈئیر ارشد محمود کی آپریشن ردالفساد پر تفصیلی بریفنگ

پیر اپریل 20:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2017ء)کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے آپریشن رد الفساد کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ، سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ارشدمحمود نے رینجرز اور حساس اداروں کی طرف سے جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر نے رینجرز اور حساس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔مزید براں برگیڈئیر ارشدمحمود نے گذ شتہ دنوں چوٹی زریں میںہونیوالے آپریشن کے متعلق آگاہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے جوانوں سے گفتگو کی اوران کی حو صلہ افزائی کی۔

Your Thoughts and Comments