مردان اور چارسدہ یونیورسٹیوں میں تین سال کے دوران دو بڑے ناخوشگوار واقعات رونماء ہو ئے

پیر 17 اپریل 2017 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء)مردان اور چارسدہ یونیورسٹیوں میں تین سال کے دوران دو بڑے ناخوشگوار واقعات رونماء ہو ئے ہیں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کے باعث دونوں واقعات کی چشم پوشی کی گئی صوبے کے سب سے بڑے پشاور یونیورسٹی میں طلباء میں تصادم کے علاوہ کوئی بھی بڑا حادثہ رونماء نہیں ہوا ہے سابق دور حکومت میں سیاسی بنیادوں پر تعمیر ہونے والی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں سیکورٹی غفلت کے باعث دہشت گردی کا سانحہ رونماء ہوا جس میں ایک پروفیسر سمیت 26انمول زندگیاں موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ گزشتہ روز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا خوفناک واقعہ رونماء ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایک قیمتی جان ضائع ہو ئی ۔ چارسدہ یونیورسٹی میں رونماء ہونے والے واقعہ میں ابتدائی تحقیقات میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکار ڈیوٹی سے غائب پائے گئے تھے ۔