خیبر پختونخوا پویلین میںلگے مختلف ثقافتی سٹالز عوام کی توجہ کے مرکز بنے رہے ہیں، پروگرام ا فیسر اختر حسین

پیر 17 اپریل 2017 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء)ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کے زیر اہتمام لوک ورثہ اسلام اباد لوک میلہ پشتون نائٹ نے لوٹ لیا لوک ورثہ اسلام ا باد میں تمام صوبوں کی ثقافتوں پر مبنی لوک میلہ سات اپریل کوشروع ہوا جو کہ 16اپریل تک جاری رہا میلے میں خیبر پختونخوا پویلین میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاء کے نمونے اور دیگر کے 35سٹالز لگائے گئے تھے۔

جن میں نا صرف صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے ہاتھ سے تیارکی جانی والی اشیاء نمائش کیلئے رکھی گئی تھیں بلکہ خود دستکاربھی اس میلے میں شریک تھے صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے دستکاروں کوایک ہی چھت کے نیچے اپنے فن کی نمائش کا موقع ملا لوک میلے میں شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی علاقائی پکوانوں کے سٹالزبھی لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میلے میں شرکت کرنے والے لوگ خیبر پختونخوا کے ثقافتی رنگو ں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے روایتی کھانوں سے بھی کافی محظوظ ہوئے خیبر پختونخوا پویلین بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور خیبر پختونخوا کے مختلف ثقافتی سٹالوں پر کافی تعداد میں فیملیز نے خریداری کی اتوار کی شام لوک ورثہ میں پشتون نائٹ منعقد کیاگیا پشتون نائٹ کے موقع پر عوام بالخصوص فیملیز بڑی تعداد میں ا ئی ہوئی تھیں اور پنڈال کچا کچ بھرا تھا اور تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی پشتون نائٹ کی کمپیئرنگ کا اغاز معروف اداکار ہ خالد ہ ا یاسمین اور عائشہ خان نے کیا پشتون نائٹ میں خیبر پختونخوا کے معروف گلوکار وںزرسانگہ خالد ملک شوکت محمود شینا گل نیلو نازنین انور عرفان کمال نیاز محمد اور دیگر گلوکار وں جبکہ معروف کامیڈین صدارتی ایوارڈ یافتہ اسماعیل شاہد سید رحمن شینو خالدہ یاسمین اور زرداد بلبل کی بہترین پرفارمنس نے میلہ لوٹ لیا میوزک نائٹ کیلئے موسیقی کی ترتیب صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار استاد نذیر گل نے دی تھی میلہ میں خٹک ڈانس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کے پروگرام آفیسر اختر حسین نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی خیبر پختونخوا نے لوک ورثہ میں منعقدہ لوک میلہ لوٹ لیا ہے خیبر پختونخوا پویلین لوک میلہ کا دور ہ کرنیوالوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور بہت بڑی تعداد میں فیمیلیز ان ثقافتی سٹالز کا نہ صرف دورہ کیا ۔