زندہ قومیں اپنی تاریخ،ثقافت،روایات اورہیروز کوہمیشہ زندہ رکھتی ہیں،وزراء آزادحکومت

کشمیرکی دستکاری اورفن پارے عالمی سطح پرمقبول ہیں ،انڈین فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے اندرجہاںکشمیریوںکی نسل کشی کاسلسلہ آج دن تک جاری رکھاہواہے کھوئیرٹہ کاتاریخی میلہ ریاست جموںکشمیرکی ثقافت اورروایات کاترجمان ہے جسی22،23اپریل کوحسب روائت پرجوش اندازسے منائیںگے،راجہ نثاراحمدخان اور سردارفاروق سکندر کا اجلاس سے خطاب

پیر 17 اپریل 2017 20:50

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) وزیربرقیات آزادکشمیروقانون راجہ نثاراحمدخان اور وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ زندہ قومیں اپنی تاریخ،ثقافت،روایات اورہیروز کوہمیشہ زندہ رکھتی ہیںریاست جموںکشمیرکی لازوال تاریخ وثقافت ہے کشمیرکی دستکاری اورفن پارے عالمی سطح پرمقبول ہیں ،انڈین فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے اندرجہاںکشمیریوںکی نسل کشی کاسلسلہ آج دن تک جاری رکھاہواہے وہاںسرینگرکے اندرتاریخی عمارتوں،لائبریریوںاورثقافتی ورثہ کونظرآتش کیاگیاخانقاہوں مساجد،قدیم تعلیمی اداروں کوشہیدکیاگیا،ہم آزادفضائوںمیںسانس لے رہے ہیں اورکشمیری ثقافت کوزندہ رکھے ہوئے ہیں کھوئیرٹہ کاتاریخی میلہ ریاست جموںکشمیرکی ثقافت اورروایات کاترجمان ہے جسی22،23اپریل کوحسب روائت پرجوش اندازسے منائیںگے میلہ میںکبڈی،رسہ کشی،تھرو،گھوڑادوڑ،تیز اندازی،نیزہ بازی کے علاوہ دیگرکھیلوںکے مقابلہ جات بھی ہونگے ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ڈبلیوریسٹ ہائوس میں میلہ مویشیاں کھوئیرٹہ کے حوالہ سے منعقدہ ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میںڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،ایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل،ایکسین پبلک ہیلتھ یاسربشیر،ایکسین برقیات سردارمبشرسرفراز،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،سپورٹس آفیسرسرداریٰسین،راجہ فیض اختر،ڈی ای اوسائیں سلطان،راجہ عقیل محمودکے علاوہ دیگرآفیسران نے بھی شرکت کی۔

وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان اوروزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاکہ کھوئیرٹہ میلہ مویشیاں کوشایان شان طریقہ سے منایاجائے گاآزادکشمیراورپاکستان سے آئے ہوئے کھلاڑی اپنے اپنے فن کامظاہرہ کرینگے شہریوںکوبھرپورتفریحی کی سہولیات بھی میسرکرینگے میلہ میںصدرریاست،وزیراعظم آزادکشمیر،وزراء حکومت،ممبران اسمبلی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات بھی شرکت کرینگی۔

وزراء حکومت نے کہاکہ تمام ادارے دل جمعی،محنت اورلگن کے ساتھ میلہ کی کامیابی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں آزادکشمیرحکومت خطہ کی تعمیروترقی کے لیے اپناکرداراداکررہی ہے میرٹ پرنوجوانوںکوروزگارفراہم کیاجارہاہے اس کے ساتھ ساتھ آزادکشمیرکے اندرعوام کوتفریحی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ثقافتی سرگرمیوںکوبھی اجاگرکررہے ہیںکھیلوںکے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔