پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے سردار سرفراز خان ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

انتخابات میں مسلم لیگ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی: چودھری شجاعت حسین چودھری شجاعت حسین کا سردار سرفراز خان اور میجر (ر) طاہر صادق سے اظہار تشکر چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا: سردار سرفراز خان

پیر 17 اپریل 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جنڈ ضلع اٹک سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے سردار سرفراز خان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر سردار شاہ نواز خان اور ملک جمشید الطاف کے ہمراہ ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق، سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سید دلاور عباس اور اجمل خان وزیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے سابق ایم پی اے سرفراز خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے اور میجر (ر) طاہر صادق سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار صاحب اور ہمارے خاندان کے دو نسلوں سے تعلقات ہیں اب مل جل کر علاقے کی فلاح کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سردار سرفراز خان نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین ملک کے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کے ساتھ رہ کر سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا

متعلقہ عنوان :