حکمران'' چوری اورسینہ زوری '' کارویہ ترک کریں :اشرف بھٹی

دو بھائیوں کی ریکارڈبدعنوانی کے باوجودبدانتظامی بھی زوروں پر ہے،پی پی پی رہنماء

پیر 17 اپریل 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کارویہ'' چوری اورسینہ زوری ''کے مصداق ہے۔دوحکمران بھائیوں کی ریکارڈبدعنوانی کے باوجودبدانتظامی بھی زوروں پر ہے ۔ پاناما لیگ ماضی کی طرح آئندہ بھی سنجیدہ سیاست نہیں کرسکتی کیونکہ انہیں اس کام کی تربیت نہیں ہے ۔

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے درست ،دوررس اور اصولی موقف اپنایا ۔وفاقی وزراء پارلیمنٹ اورپاکستانیوں کوجوابدہ ہیں۔جس وزیر کے پاس پارلیمنٹ میں آنے ،وہاں بیٹھنے اوراپنے ادارے سے متعلقہ سوالات کے جوابات دینے کیلئے وقت نہیں وہ وزارت چھوڑدے۔وفاقی اورپنجاب کے صوبائی وزراء کواقتدارکاخمارہے ،ان کے نزدیک اسمبلیوں کے وقارکی کوئی وقعت نہیں۔

(جاری ہے)

یہ جان بوجھ پرپارلیمنٹ اورجمہوریت کامذاق اڑاتے ہیں۔وہ فردوس پارک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کے متنازعہ ترین وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی طرف سے ڈان لیک کی رپورٹ عنقریب منظرعام پر آنے کاعندیہ خوش آئند ہے ۔اداروں کی ساکھ پرحملے میں ملوث کرداروں کوکیفرکردارتک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اورارکان پارلیمنٹ خالصتاً قومی مفاد میںبعض ایشوزاورنکات پر اصولی بنیادوں پراختلاف رائے کااظہارکرتے ہیںلیکن ریاست کی سا لمیت اور قومی اداروں کی عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کانعرہ لگایا اورملک بچایا ،اس ریاست کابیڑا غرق کرنیوالے تخت لاہورپربراجمان جبکہ عوام ان کے ہاتھوں پریشان ہیں