لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے‘ عابد حسین صدیقی

پیر اپریل 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبائی معاملات پر توجہ دے اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔

لوگ نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مل کر قوم کی مسلم لیگ ن کی حکومت سے جان چھرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پوری دنیا میں ترقی کا معیار تعلیم کو سمجھا جاتا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی ساری ترقی سڑکوں اور پلوں میں اٹکی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :