لاہور، جائیداد ہتھیانے کی خاطر 2 بیٹوں نے سگے باپ کاسر پھاڑ دیا

لیس نے باپ سمیت تینوں افراد کو حوالات میں بند کردیا

پیر 17 اپریل 2017 21:02

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) شمالی چھائونی کے علاقہ میں جائیداد ہتھیانے کی خاطر 2 جوان بیٹوں نے اپنے سگے باپ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر پھاڑ دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے باپ سمیت تینوں افراد کو حوالات میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے گزشتہ روز تینوں افراد کو کینٹ کچہری میں علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں پر مجسٹریٹ نے یوسف نامی لڑکوں کے باپ کو ضمانت پر رہا کردیا۔

زخمی یوسف نے کہا ہے کہ وہ بوڑھا ہو چکا ہے اور اس کے جوان بیٹے اُس کی جائیداد ہتھیانے کے در پہ ہیں جائیداد اُن کے نام نہ کرنے کی پاداش میں اُس کے بیٹوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اس نے کہاکہ میں اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اپنے بیٹو ںکے نام نہیں کروں گا اگر مجھے علم ہوتا ہے کہ یہ بڑھاپے میں میرے ساتھ یہ سلوک کریں گے تو میں بچپن میں ہی ان کا گلا دبا کر مار دیتا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :