پنجاب کی جیلوں کے لئے مزید گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ

سپرنٹنڈنٹ جیل کے لیے 1300 سی سی گاڑی خریدی جائے گی

پیر اپریل 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2017ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے پنجاب کی جیلوں کے لئے مزید گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا جس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کے لیے 1300 سی سی گاڑی خریدی جائے گی۔ پٹرولنگ کیلئے 42 ڈبل کیبن والے ڈالے خریدے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے تمام جیلوں کے لیے مزید گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 1300 سی سی گاڑیاں، 42 ڈبل کیبن ڈالے اور نئی جیلوں کے لیے 11 موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کے لیے 10گاڑیاں، جیلو ںکے لیے 42 ٹریکٹر ٹرالیاں خریدی جائیں گی۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ رقم کی منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو خط دیا ہے۔ رقم ملتے ہی گاڑیاں، ڈالے، موٹرسائیکلیں اور ٹریکٹر ٹرالی خریدے جائیں گے۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :