لاہور،مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاںبحق ہو گیا

پیر 17 اپریل 2017 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت میں اچھرہ کے علاقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں گوالمنڈی کا رہائشی محمد ناصر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کا رہائشی محمد ناصر اچھرہ کے علاقے میں قائم جوس کار بٹھا جوس پی رہا تھا کہ اچانک 2 مسلح افراد نے اُسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ناصر موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناصر کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوا دیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :