لاہور،چودہ سالہ بچے عیش محمد کو آنکھوں سے محروم کرنیوالے تین ملزمان 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 17 اپریل 2017 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے چودہ سالہ بچے عیش محمد کو آنکھوں سے محروم کرنے والے تین ملزمان کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان اعظم حنیف، عامر سہیل اور مشتاق ذیشان نے درندگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 14 عیش محمد کو سوئے مار کر آنکھوں سے محروم کردیا تھا۔

(جاری ہے)

سندر پولیس نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کردیں اور انہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے موبائل اور دیگر معلومات حاصل کرنی ہے لہٰذا دس دن کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد تینوں ملزموں کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ سندر پولیس کے تفتیش افسر کی تحویل میں دے دیا۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :