لاہور،ساندہ میں دو روز قبل دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد

پیر اپریل 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2017ء) ساندہ کے علاقے میں دو روز قبل ہونے والی دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا گروپ لیڈر بھی انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ گزشتہ روز پولیس لائنزسے پولیس کی بھاری نفری ساندہ اور میو ہسپتال تعینات کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ساندہ میں فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے اتوار کی رات کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ دوسرے شخص کو گزشتہ روز دفنایا گیا۔

دونوں گروپوں کے زخمیوں کے حمایت یافتہ آپس میں میو ہسپتال میں جھگڑا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال میں پولیس کو تعینات کرنا پڑا۔ زخمیوں کی نگرانی کے علاوہ دونوں ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لئے بھی ساندہ میں پولیس کی نفری کو تعینات کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق ایک گینگ لیڈر ککو شاہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اسے مصنوعی تنفس کے ذریعہ زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :