اسلام آباد ہائی کورٹ،اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی جی ڈی نیب کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

پیر 17 اپریل 2017 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی جی ڈی نیب کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ ڈویژ ن بنچ پر مشتمل جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب خاور امیر بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہڈی جی نیب کرنل ریٹائرڈ صبح صادق 2014کو پی ایچ اے میں ڈائریکٹر جنرل لینڈ کے عہدے پر تعینات تھے محکمہ کی تبدیلی کے باوجود ڈی جی نیب پی ایچ اے میں مداخلت کر تا تھاپی ایچ اے کے اٹھارہ ملازمین کی جانب سے حبس بے جامیں رکھتے ہوئے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ جو انکوائری دوہزار چودہ میں تکمیلی مراحل میں تھی مگر تین سال گزارنے کے باوجود کسی نتیجے پر نہیں پہنچیآئندہ سماعت پر ڈی جی نیب عدالت میں پیش ہوں جس پر کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :