مدارس کے علمائے کرام اورطلبہ ملکر اس ملک کو اسلامی اورخوشحال بنائیں گے،مولانا عبدالحمید منصوری

پیر 17 اپریل 2017 21:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء)جماعت اسلامی ضلع ژوب کے امیر مولانا مولادادکاکڑ نے ژوب پہنچنے پر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کی16رکنی جید علمائے کرام کا وفد کا استقبال کیا ا س موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمید منصوری ،مولوی امان اللہ ودیگر بھو موجودتھے ۔خیبر پشتونخواہ کے جید علمائے کرام وفد میں سابق ایم این اے مولانا اسداللہ،مولانا ڈاکٹراقبال خلیل،مولانا ہدیات اللہ،مولانا حامداللہ،مولانا کلیم اللہ ،مولانا شیر علی ،مولانا رحمت جلیل شامل تھے اس موقع پر ان علمائے کرام نے کہا کہ اسلام کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت اور مسائل کا حل ہے بدقسمتی سے اس ملک میں نہ اسلام اورنہ ہی جمہوریت نافذ ہے اسلامی تعلیمات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے قیام پاکستان سے ہی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کی ہے جس کی بدولت ملک کا آئین تو اسلامی بن گیا مگر آئین پر عمل درآمد تاحال ممکن نہیں ہوسکا مدارس کے علمائے کرام اورطلبہ ملکر اس ملک کو اسلامی اورخوشحال بنائیگی مدارس اسلام کے قلعہ اور سیکولر بے دین قوتوں کی سازشوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔مولانا عبدالحمید منصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے علماء کرام ومدارس کے طلبہ کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے اختلافات نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے فروعی اختلافات ختم کرنا ضروری ہے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ترقی وخوشحالی مل سکتی ہے جید علمائے کرام نے جماعت اسلامی ژوب کے امیر مولانا مولادادکاکڑودیگر ذمہ داران وکارکنان کا بھر پوراستقبال پر شکریہ اداکیا۔