بھاگ، شہر کیلئے آنے والے پانی کے پائپ لائن کے فنڈنگ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کروں گا،پینے کے پانی کا بہت بڑا مسلہ ہے،سرداریارمحمد رند

پیر 17 اپریل 2017 21:16

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) شوران سے بھاگ شہر کیلئے آنے والے پانی کے پائپ لائن کے فنڈنگ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کروں گاکیونکہ اس وقت بھاگ شہر گردونواح سمیت پورے تحصیل بھاگ میں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسلہ ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے اکثریتی عوام نقل مکانی کرچکے ہیں لوگوں کی نقل مکانی کرنے کی وجہ سے مردم شماری میں بھی عوام شامل نہیں ہوسکے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سرداریارمحمد رند نے بھاگ میں مختلف وفود اور عوامی اجتماع خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارباب قادر بخش ایری،میردوست محمدمغیری،رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی،محمدرحیم بنگلزئی،میرذوالفقار مغیری،میرعبدالغفور جتوئی ،میرمنٹھار ابڑو،وڈیرہ محمدعثمان ابڑو،وڈیرہ عبدالرزاق ابڑو،ٹکری محمد خان ریحانزئی،مستری محمداسماعیل کورانی،حاکم علی ابڑو،سفرخان ابڑو،میرحاجی خان سومرو،شیخ محمد اقبال ،میرسالار خان مغیری ،ہندوپنچائیت سمیت بھاگ شہر اور تحصیل بھاگ کے کثیر تعداد میں معتبرین ،معززین،قبائلی عمائدین موجود تھے اس موقع پر سردار یارمحمدرند نے کہاکہ عوام کے تمام تر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے حل کیلئے خلوص دل کیساتھ حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی مفادات کو اولین ترجیحی دی ہے اور ان کو حل کرنے کی بھی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دور میں شوران تا بھاگ واٹر سپلائی پائپ لائن کا کام شروع کیاگیا تھا ہمارے پاس جتنے بھی پیسے اس رقم کے مطابق شوران تابھاگ پائپ لائن کے کام کو جاری رکھا لیکن اب اس مد میں بقایا فنڈز نہیں کے اس پائپ لائن کے کام کو شروع کیاجاسکے لیکن اس حوالے سے موجودہ وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری شوران تا بھاگ واٹر سپلائی پائپ لائن کے مکمل بحالی کیلئے بات کروں گا کیونکہ اس وقت بھاگ شہر اور گردونواح میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے پورے تحصیل بھاگ میں پینے کے پانی کا اس قدر بحران ہے کہ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیںدیہاتوں کے دیہات نقل مکانی کی وجہ سے خالی ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے اور عوام کی نقل مکانی کرنے کی وجہ سے عوام مردم شماری میں بھی شامل نہیںہوسکے ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ عوام کی بلارنگ ونسل ،مذہب،زبان خدمت کی ہے آئندہ بھی عوام کی خدمت کرتے رہینگے اقتدار کی کوئی حیثیت عوام مفادات سب سے زیادہ عزیز ہیں عوامی مفادات پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :