ریاست پشتونوں کی شناختی کے شناختی کارڈ کھولنے میں سنجیدہ نہیں ہے، حاجی خدائیداد موسیٰ زئی

پیر 17 اپریل 2017 21:16

مسلم باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پشتونخوا میپ سوری مہترزئی نیو یعقوب کاریز واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کی تقریب مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی خدائیداد موسیٰ زئی کے زیر صدارت منعقد ہوا اولسی اجتماع سے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی خدائیداد موسیٰ زئی، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی عبدالباقی خدائیداد زئی، مرکزی کمیٹی کے رکن حیات اللہ مہرزئی، ضلعی معاون سیکرٹری ہدایت اللہ ، ضلعی معاون سیکرٹری ملک عبدالباقی یونس خیل، ضلعی کمیٹی کے رکن نوابزادہ سکندر خان جو گیزئی، ضلعی کمیٹی کے رکن باران خان جو گیزئی، صوبائی کمیٹی کے ممبر حاجی عبدالرحیم تارن، معاذ اللہ سلطان زئی، داد شاہ میر اجی، مولوی عبدالعزیز نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عوام کی آخری امید پشتونخوامیپ ہے پارٹی میں کسی بھی زئی وخیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ قائدمحمود خان اچکزئی اور نواب ایاز خان جو گیزئی کی قیادت پر فخر کر تے ہیں پارٹی قائدین نے ہمیشہ پشتون عوام کی ہر مشکل میں خدمت کیا ہے انہوں نے کہا کہ خان شہید کی لازوال قربانیوں کی بدولت پارٹی اعلیٰ مقام تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست پشتونوں کی شناختی کے شناختی کارڈ کھولنے میں سنجیدہ نہیں ہے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں پشتونوں کے شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ نواب محمد ایاز خان جو گیزئی کو پورے ضلع قلعہ سیف اللہ میں بلارنگ ونسل خدمت پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور یونٹ سیکرٹریوں پر زور دیا کہ وہ مردم شماری میں بھر پور حصہ لیں اور اپنے عل اقوں میں مردم شماری کرتے وقت قلم کا استعمال کریں۔