لاہور: تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2017ء کے لئے حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

پیر 17 اپریل 2017 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) لاہور انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2017ء کے لئے حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 6 مئی اور پارٹ ون کا امتحان 23 مئی سے شروح ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈیٹ شیٹ کے مطابق پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا پہلا پیپر پائیکالوجی کا لیا جائے گا اور عملی امتحان کا آغاز 13 جون سے ہوگا۔ عملی امتحان 26 جولائی تک جاری رہینگے۔ اس کے برعکس رولنمبر سلپس امتحان سے ایک ہفتہ قبل جاری ہوں گی۔ (وقاص)