پنجاب یونیورسٹی میں پشتون طلباء اور اسلامی جمعیت طلباء کے در میان پھرتصادم اور ہنگامہ آرائی

پشتوطلباء نے 15سے زائد مخالف طلباء تنظیم کے طلباء کو تشد د کا نشانہ بنانے کے بعد انکے سامان کمروں سے باہر پھینک دیا ،اسلامی جمعیت طلباء نے ذمہ داروں کی گر فتاری کیلئے کنال روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنہ دیدیا‘ جب تک ذمہ داران گر فتار نہیں ہوں گے ہمارا احتجاجی جاری رہیگا ‘جمعیت کا اعلان

منگل 18 اپریل 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی میں پشتون طلباء اور اسلامی جمعیت طلباء کے در میان پھرتصادم اور ہنگامہ آرائی ‘پشتوطلباء نے 15سے زائد مخالف طلباء تنظیم کے طلباء کو تشد د کا نشانہ بنانے کے بعد انکے سامان کمروں سے باہر پھینک دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلباء نے ذمہ داروں کی گر فتاری کیلئے کنال روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں سوموار کے روز شام کے وقت اسلامی جمعیت طلباء کے مطابق پشتو طلباء نے انکے لوگوں کے کمروں پر حملہ کر دیا جہاں نہ صرف15سے زائد طلبا ء کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کا سامان بھی اٹھا کر باہر پھینک دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جسکے بعد اسلامی جمعیت طلباء نے ذمہ داروں کی گر فتاری کیلئے کنال روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنہ دیدیا اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ داران گر فتار نہیں ہوں گے ہمارا احتجاجی جاری رہیگا ۔