مشعال خان اے این پی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایف کا حصہ تھا جسے چھوڑنے پر اس کیلئے مسائل پیدا ہوئے: پروفیسر ضیا اللہ ہمدرد

muhammad ali محمد علی پیر 17 اپریل 2017 23:07

مشعال خان اے این پی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایف کا حصہ تھا جسے چھوڑنے پر ..
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اپریل2017ء) پروفیسر ضیا اللہ ہمدرد نے بتایا ہے کہ مشعال خان اے این پی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایف کا حصہ تھا جسے چھوڑنے پر اس کیلئے مسائل پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان یونیورسٹی کے پروفیسر اور مقتول مشعال خان کے استاد پروفیسر ضیا اللہ ہمدرد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے۔ پروفیسر ضیا اللہ ہمدرد نے بتایا ہے کہ مشعال باچا خان سے بہت متاثر تھا اور اسی باعث اس نے اے این پی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تاہم تنظیم کے معاملے درست نہ ہونے پر اس نے پی ایس ایف کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ خیر آباد کہنے کے باعث پی ایس ایف کے کچھ طلباء مشعال خان سے نالاں تھے۔

متعلقہ عنوان :