کاشتکاروں کو زرعی معلوماتی خاکوں کے ذریعے کپاس سمیت دیگر فصلوں کے اہم امور کے بارے میں آگاہی کی فراہمی

منگل 18 اپریل 2017 15:35

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء)محکمہ زراعت کی مزاح کے ذریعے کسانوں میں آگاہی مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اورکاشتکاروں کو زرعی معلوماتی خاکوں کے ذریعے کپاس سمیت دیگر فصلوں کے اہم امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا ر ہی ہے تاکہ وہ اس سے استفادہ کر کے فصلوںکی کاشت اور برداشت کے مواقع پر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ غذائی اجناس کی پیداوار کے حصول سمیت بہتر منافع بھی حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیمیں اس ضمن میں مختلف شہروں میں سرگرم عمل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ طنز و مزاح سے بھر پور زرعی معلوماتی خاکوں سے جہاں کاشتکار بھر پور انداز میں مستفید ہوئے وہیں انہیں اہم زرعی معلومات کے حصول کا بھی موقع ملا۔انہوںنے بتایاکہ کاشتکاروں نے معلومات کی بہم رسانی کے اس طریقہ کو بہت سراہا جس کا مقصد مزاح سے بھرپور پروگرام پیش کرکے کسانوں میں زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کیلئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔