راجہ حیدر خان عہد ساز شخصیت تھے، مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور کا بیان

منگل 18 اپریل 2017 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ بطل حریت راجہ حیدر خان مرحوم ایک عہد ساز شخصیت تھے، مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، احسن منظور نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں، ایسی شخصیات جن کا تحریک آزادی کشمیر میں بنیادی رول ہو ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

راجہ حیدر خان کی برسی کا ہر سال حیدر میموریل کے زیر اہتمام انعقاد ہوتا ہے اس پر حیدر میموریل کی جملہ ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے صاحبزادے راجہ فاروق حیدر خان بھی تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد جو محکمہ جات کے اندر اصلاحات لائی گئی ہیں یقینا لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

سخت اقدامات کی بدولت ہی ریاست ترقی کرسکتی ہے اور جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کے مثبت نتائج مرتب ہونگے۔ 8 ماہ کی حکومتی کارکردگی پچھلے کئی سالوں پر بھاری ہے۔ چوہدری احسن منظور نے گڈ گورننس سمیت جملہ اقدامات پر راجہ فاروق حیدر خان اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی