بھارتی فوج کاکشمیریوں پرمظالم بڑھانےکافیصلہ،بھارتی حکومت نےفورسزکواجازت دیدی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اپریل 2017 17:38

سری نگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل2017ء) : بھارتی فورسزکے کشمیری عوام پرمظالم بدستورجاری ہیں،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پرمظالم بڑھانے کافیصلہ کرلیاہے،جس کے تحت بھارتی فورسزکوکشمیرمیں عوام پرربڑکی گولیاں اور پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ کی زیرصدارت کشمیرایشوزسے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیرمیں متعین بھارتی فورسزکو آزادی کی بات کرنے والوں پرربڑکی گولیاں اور پیلٹ گن استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔بھارت نے اسلحے کی ایک نئی کھیپ بھی وادی مقبوضہ کشمیرمیں پہنچادی گئی ہے۔جبکہ دنیاکے سامنے بھارتی مظالم کوچھپانے کیلئے کشمیرمیں انٹرنیٹ سروسزبندکردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :